کراچی(بیورورپورٹ) پاکستانی سپنر دانش کنیریا نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں
انگلش بورڈ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ دانش کنیریا کے وکیل سنیٹر فروغ
نسیم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے
سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں فیصلے پر مختلف اعتراضات اٹھائے ہیں اور انضباطی
کمیٹی کو درخواست دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلش بورڈ نے کنیریا کو
پھنسانے کی کوشش کی ہے لیکن ان کا کیس مضبوط ہے اور وہ بری ہو جائیں گے۔
فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ان کے موکل سماعت سے راہ فرار اختیار نہیں کر رہے
ہیں بلکہ سماعت کیلئے وہ پوری طرح تیار ہیں اور ویزے کی درخواست بھی دے
دی ہے۔ دانش بورڈ کے سامنے الزامات کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ
درخواست میں ای سی بی سے کہا گیا ہے کہ سماعت کم از کم 4 سے 5 روز تک
جاری رہنی چاہئے تاکہ ہم اپنے دلائل دیں سکیں ۔ فروغ نسیم نے کہا کہ
معاملے کی سماعت 21 مئی کو لندن میں ہو گی جس میں 6 سے 7 گواہ پیش کرنے کی
اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔ سپنر نے انگلینڈ کے ویزے کیلئے درخواست دیدی ہے۔
0 comments:
Post a Comment