کوئٹہ کے جائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نامعلوم افراد کي فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ايک زخمي ہوگيا. پوليس کے مطابق دو بھائي محمد طاہر اورمحمد قادر اپنا پاسپورٹ بنوانے کيلئے جوائنٹ روڈ سے ملحقہ ارباب برکت علي روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے کھڑے ہوئے تھے کہ موٹرسائيکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردي جس سے يہ دونوں افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ايک راہ گير منظور احمد زخمي ہوگيا. لاشوں اور زخمي کو فوري طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کيا گيا جہاں زخمي کي حالت خطرے باہر بتائي جاتي ہے واقعہ کے بعد پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کي بھاري نفري علاقے ميں پہنچ گئي اور واقعہ کي تحقيقات شروع کردي گئيں ہيں پاسپورٹ افس کے باہر موجود عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کي انتظاميہ آفس کا گيٹ بروقت نہيں کھولتي ہے جس کي وجہ سے پاسپورٹ بنوانے کيلئے آنے والوں کو باہر ہي انتظار کرنا پڑتا ہے آج بھي پاسپورٹ آفس کے باہر دونوں بھائيوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا گيا.
0 comments:
Post a Comment