مظفر گڑھ ‘ ملتان ( نمائندہ جنگ)
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ غیر جانبدار الیکشن کا
راستہ روکا گیا تو ملک میں مصر اور لیبیا طرز کا انقلاب آئے گا ۔ جب تک پی
پی اور اتحادیوں کی حکومت ہے ملک میں ظلم اور ناانصافی رہے گی۔ نواز شریف
نے ” گو زرداری گو “ کا نعرہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے لگایا۔ لوگ انقلاب
کی تیاری کریں اور آئندہ انتخابات میں ان ظالم و جابر حکمرانوں کے بہلاوے
میں نہ آئیں جنہوں نے 65 سالوں سے ملک کو چراگاہ بنا رکھا ہے۔ جب تک
جاگیردار ‘ سرمایہ دار اور وڈیرے اقتدار پر قابض رہیں گے۔ غریب کی غربت میں
اضافہ ہوتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ میں تلیری
اسپورٹس گراؤنڈ میں عظیم الشان دھرنا انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں
نے کہا کہ پیپلزپارٹی ‘ مسلم لیگ اور مارشل لا والوں نے ملک کو لوٹ کر اپنے
لئے مال بنایا۔ نواز شریف نے حکومت مخالف جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے
بجائے اکیلے ہی ” گو زرداری گو “ کا نعرہ لگایا کیونکہ وہ زرداری کو ہٹانا
نہیں بلکہ عوام کو گمراہ کرنا چاہتے تھے۔ وہ زرداری کے دوست ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ پیپلزپارٹی ‘ ایم کیو ایم ‘ مسلم لیگ ‘ اے این پی ‘ وردی والے اور
بغیر وردی والے افراد عوام کی قسمت نہیں بدل سکتے۔ ان کی موجودگی میں
پاکستان کی بقا شدید خطرے میں ہے میاں محمد نواز شریف بھی اب ناقابل اعتبار
ہوگئے ہیں وہ دو مرتبہ قوم کو دھوکا دے چکے ہیں کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد
میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس میں متفقہ فیصلے ہوئے جن سے نواز شریف نے
انحراف کیا اس طرح نواز شریف نے پوری حزب اختلاف کو ڈنگ مارا ہے۔
0 comments:
Post a Comment