میڈرڈ۔ عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا ، روسی ٹینس کوئین
ماریہ شراپووا ، ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی ، امریکہ کی سرینا ولیمز اور
سربیا کی اینا آئیوانووچ ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری
کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں، میڈرڈ میں جاری ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں ٹاپ
سیڈ بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا نے جمہوریہ چیک کی اینڈر یا ہیواکووا کے
خلاف سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر لی ۔ روسی ٹینس کوئین س ماریہ
شراپووا نے جمہوریہ چیک کی کلاراز کو پالووا کو چھ تین اور چھ چار سے ہرا
دیا ۔ڈنمارک کی کیرولین وزینا کی نے جرمنی کی مونا بارتھل کو سات چھ اور چھ
چار سے شکست دیدی ۔ امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی انا ستیسیا پاولی چنکو
وا کیخلاف چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کرلی ۔ سربیا کی اینا
آئیوانووچ نے روس کی نادیہ پیٹرووا کو چھ ایک اور سات پانچ سے ہرا کر اگلے
مرحلے میں جگہ بنا ئی ۔ اس کے علاوہ امریکہ کی ویراویرالیپ چنکو ، جمہوریہ
چیک کی لوئیس سیفارووااور سپین کی اینا بیل میڈینا کارجیٹس بھی ٹاپ سولہ
میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں ۔
Thursday, 10 May 2012
وکٹوریہ اور ماریہ میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں
02:14
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment