فرانس کے شہر کانز میں ہر سال لگنے والا فلمی میلہ اس بار ہے خاص پاکستان کے لئے کیونکہ پہلی بار اس میں پاکستانی فلم نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔ فرانس کے خوبصورت ساحلی مقام کانز پر ہونے جارہی ہے رنگ و نور کی برسات جہاں سجا ہے فلم میلہ ۔ جس میں پہلی بار پاکستانی فلم ‘کنگڈم آف وومین’ بھی نمائش کی جائے گی ۔ دس ہزارڈاکیومیٹریز میں سے منتخب کی جانے والی سو ڈاکیومنٹریز میں شامل کنگڈم آف وومین کی کہانی گھومتی ہے مینا بازار کراچی میں کام کرنے والی خواتین کے گرد۔
سولہ مئی سے شروع ہونے والے کانز فیسٹول میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے مشہور فلمی ستارے کی آمد شروع ہوگئی جہاں انھوں نے کیمروں کی چکاچوند میں ریڈ کارپٹ پرگلیمرس واک کی ۔ فیسٹول میں سیکڑوں فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ امید ہے آسکر ایوارڈز کی طرح پاکستانی فلم ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے گی۔
0 comments:
Post a Comment