پاکستان
کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی
۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف قومی ٹیم کے
اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کررہے ہیں۔ تقریب میں سینٹرل کنٹریکٹ کی
فہرست جاری کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل فہرست کا
اعلان کر کے کھلاڑیوں کو معاہدے دیئے جائیں گے۔ سلیکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ
کی فہرست میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے نام شامل کئے گئے ہیں جب کہ
عبدالرزاق، عمران فرحت کا نام شامل نہیں ہے۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز
کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان12 مئی کو کیا جائے گا جب کہ پاکستان ٹیم کا
تربیتی کیمپ18 مئی کو لگانے کی تجویز ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ فنانس
نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
Saturday, 5 May 2012
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی
03:16
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment