
لندن(نیوزایجنسیاں) برطانیہ میں سمندر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی
کاپٹر کے تمام چودہ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں بارہ مسافر
اور عملے کے دو افراد سوار تھے۔ سپر پوما ہیلی کاپٹر کو تیل کے کم پریشر کے
باعث سمندر کے شمالی حصے میں اتارا گیا۔ جس کے فورا بعد کوسٹ گارڈ اور
ایئر فورس کے ہیلی کاپٹروں اورلائف بوٹس نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ایمرجنسی کنسلٹنٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص شدید زخمی
نہیں ہوا۔ ایک شخص کے علاوہ تمام افراد کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment