سکھر (نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے واضح کیا ہے
کہ نواز شریف نے مارچ کیا تو تینوں صوبے اسلام آباد کو بچانے نکل آئینگے
لاکھوں جیالے لاہور کا گھیرائو کرینگے شریف برادران وفاق کے خلاف زہر اگل
رہے ہیں الزامات کا بھرپور جواب دینگے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں
نواز شریف لانگ مارچ کا شوق پورا کر کے دیکھ لے بلدیاتی انتخابات عام
انتخابات سے پہلے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے پاکستان کی اپنے لہو سے حفاظت
کرینگے ۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا
کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے پہلے کرانے کا فیصلہ حکومت کرچکی
ہے.انہو ں نے کہا کہ ن لیگ احتجاجی تحریک کا شوق پوراکرلے لیکن ملتان کے
حالیہ الیکشن کا نتیجہ بھی یادرکھے،عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں.خورشید شاہ
نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش تھی کہ پی پی عوام میں جائے اسی لئے
حکومت نے رابطہ مہم شروع کردی ہے خو ر شید شا ہ نے کہا کہ اسلا م آبا د پر
حملے کی باتیں تشویشنا ک ہیں اگر حملہ کر نے کی کو شش کی گئی تو پھر جواب
دیا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مقا بلے میں پیپلز پا ر ٹی
کے پا س زیا دہ عوامی طا قت ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ تو ہین عدا لت کیس میں
ابھی تفصیلی فیصلہ آ نا با قی ہے ، وزیر ا عظم کو سزا ہو نے سے پہلے ہی
استعفے کا مطا لبہ کیا جا رہا ہے ۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ ہم نے آزاد
عدلیہ کی لڑی تھی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہمارے 70جوان شہید ہوئے ایک
سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو جمہوری وزیر اعظم کے خلاف اٹھ
کھڑا نہیںہوناچاہیے تھا نواز شریف نے مارچ کیا تو تینوں صوبے اسلام آباد
کو بچانے نکل آئینگے ملک بھر سے لاکھوں جیالے لاہور کا گھیرائوں کرینگے
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اپنے لہو سے حفاظت کرینگے وفاق اور جمہوریت
بچانے کیلئے12مئی کو جلسہ کریں گے،سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے
لاکھوں جیالے لاہور کی جانب مارچ کریں گے دریں اثناء پیپلز پارٹی سندھ
کونسل کا اجلاس وزیر اعلٰی قائم علی شاہ کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں
فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی 12 مئی کو نواز شریف کے خلاف لانگ مارچ
اور سندھ پنجاب بارڈر پر جلسہ کرے گی پیپلز پا رٹی سندھ نے چیئرمین بلاول
بھٹو ، صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم کی قیا دت پر مکمل اعتماد کا اظہار
کرتے ہوئے12مئی کو کموں شہید میں جمہوریت کی بقا کے لیئے جلسہ منعقد کرنے
کا اعلان کیا ہے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ ،
سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو، صو بائی وزراء ، ارکان سندھ اسمبلی ،
سینیٹرز ، پیپلز پا رٹی سکھر و لا ڑکا نہ ڈویزن کے اضلاع کے صدورو دیگر نے
شر کت کی
0 comments:
Post a Comment