Wednesday, 9 May 2012

پاک چین بڑھتا تعاون،ہمیں دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑا:بھارتی وزیر دفاع

79245_13665053بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاعی بجٹ میں 39 ارب ڈالر اضافے کی ضرورت ہے۔
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران وزیر دفاع انتھونی نے کہا پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر دفاع کی جانب سے اضافے کا مطالبہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وجے کمار سنگھ کے حالیہ بیان کے بعد کیا گیا ہے۔ جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے پاس اسلحے کی شدید کمی ہے اور جنگ کی صورت میں اسلحہ صرف دو دن میں ختم ہو جائے گا۔ مارچ میں پیش کئے گئے دو ہزار بارہ تیرہ کے بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے ایک اعشاریہ نو کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India