خانيوال ميں گھريلو حالات سے تنگ آکر 2بچوں کے ماں باپ نے ٹرين کے نيچے آکر خود کشي کرلي.خودکشي کرنے والے افضل اور فوزيہ سيالکوٹ کے علاقے شکر گڑھ کے رہائشي تھے،آج صبح کراچي سے حويلياں جانے والي ہزارہ ايکسپريس جيسے ہي خانيوال ريلوے اسٹيشن پہنچي ، فوزيہ اور افضل نے ريلوے ٹريک پر چھلانگ لگادي اورخودکشي کرلي. ،دونوں کي ہتھيلي پر تحرير ہے کہ حالات سے تنگ آکر خودکشي کي ہے.پوليس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہيڈ کوٹراسپتال پہنچاديا ہے.افضل کے شناختي کارڈ کي مدد سے اس کے والد کو واقعہ کي اطلاع کردي گئي ہے.دونوں کے دو بچے بھي ہيں.
0 comments:
Post a Comment