مظفر گڑھ( حاجی پور جنوبی) زرداری لیگ نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان
چھین لیا ہےقوم کو مایوسی ، بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا اور ملک
تاریکیوں میں ڈال دیا ہے۔ حکمرانوں کو عدلیہ کے فیصلے پاؤں تلے روندنے کی
اجازت ہرگز نہیں دیں گے قوم نے عدلیہ کی بحالی اور آزادی کیلئے بڑی
قربانیاں دیں ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 178 سے
ملحقہ گاؤں حاجی پور جنوبی میں بلوچ برادری اور( ن لیگ )کے کارکنوں کی
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدولت آج پورے
ملک میں بدامنی، بھوک اور افلاس ہے حکومت میں اتنی اہلیت اور صلاحیت نہیں
کہ وہ ملک کو صحیح حالات کی طرف لا سکے حکمرانوں نے عدالتوں کے فیصلے نہ
ماننے کا جو رویہ اپنا رکھا ہے مسلم لیگ (ن) اسے ہر محاذ پر روکے گی
کارکنان حاجی پور نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کی جانب سے اپنی
جماعت کو مسلم لیگ (ن) میں ضم ہونے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں
محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت کی بدولت آج پوری قوم ان کی طرف امید بھری
نظروں سے دیکھ رہی ہے وہ دن دور نہیں جب قوم علی بابا اور چالیس چوروں سے
آزاد ہو کر ایک پر سکون زندگی بسر کرے گی اور قائد میاں نواز شریف قوم کو
گورنمنٹ کا محاسبہ کرنے کے لیے جب بھی کال کریں گے کارکنان ہمہ وقت حاضر ہو
کر قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
Friday, 11 May 2012
زرداری لیگ نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے : محمد طیب بلوچ
23:41
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment