Monday, 7 May 2012

نواز شریف کاغذی نہیں اصلی شیر بنیں، عمران خان

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کیخلاف سنجیدہ ہیں تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دے کر باہر آجائیں، یوسف رضا گیلانی سوئس بینک کو خط کیوں نہیں لکھتے، وہ سب سے بڑے ڈاکو اور چور کے پیسے بچانے پر تلے ہوئے ہیں، موجودہ حکمرانوں کا وقت ختم ہوگیا، اب نیا پاکستان بننے جارہا ہے، حکومت نے عدلیہ کا کہنا نہ مانا تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے، جس دن ہماری عدلیہ تباہ کردی، اس دن جمہوریت بھی تباہ ہوجائے گی، پاکستان کا کرپٹ مافیا کبھی چیف جسٹس کو آزاد نہیں رہنے دے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یہاں عدلیہ اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج ہم ایک نیا پاکستان بنانے کیلئے جمع ہوئے ہیں، نئے پاکستان کی بنیاد آزاد عدلیہ پر رکھی جائے گی، جو لوگ ظلم کا نظام بچانا چاہتے ہیں وہ عدلیہ کو آزاد نہیں ہونے دیں گے، ظالم کبھی بھی عدلیہ کو آزاد نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرپٹ مافیا کبھی چیف جسٹس کو آزاد نہیں رہنے دے گا، جس دن ہماری عدلیہ تباہ کردی، اس دن جمہوریت بھی تباہ ہوجائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سوئس بینک کو خط کیوں نہیں لکھتے، وزیراعظم ایک مجرم ، چور اور سب سے بڑے ڈاکو کا پیسہ بچارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی ایک وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا، آج کی ریلی سونامی مارچ کی تیاری ہے، حکومت نے عدلیہ کاکہنا نہ مانا تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ ان کا لانگ مارچ راوی سے آگے نہیں جائے گا، اگر وہ حکومت کے خلاف سنجیدہ ہیں تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دے کر باہر آئیں، پنجاب میں انتخابات ہوں گے تو پورے ملک میں ہوں گے، پنجاب ملک کا 60 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کاغذی نہیں اصلی شیر بنیں، اگر وہ شیر ہیں تو کوئٹہ اور کراچی میں جاکر جلسہ کریں۔ ،عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکمران عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،اسی وجہ سے وہ آزاد عدلیہ کو برداشت نہیں کرسکتے،ہم نے نیا پاکستان بنانا ہے اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنا ہے،موجودہ پاکستان کی بقاء اور ظلم کے نظام سے نجات کیلئے آزاد عدلیہ بہت ضروری ہے،جس دن عدلیہ تباہ ہوجائے گی اس دن نہ ہم رہیں گے اور نہ جمہوریت کا مستقبل رہے گا،سپریم کورٹ پر اتحادی ٹولہ اور زرداری اپنی کرپشن بچانے کیلئے حملے کر رہے ہیں،وزیراعظم تو عوام کی دولت بچانے کے امین تھے لیکن وہ ایک مجرم کے پیسے بچا رہے ہیںاس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر اسلام آباد جاگ اٹھا ہے،آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ عوام آزاد عدلیہ چاہتے ہیں یا گیلانی زرداری ٹولہ چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کیلئے زرداری اور گیلانی کی رخصتی کرنا ہوگی،جب وزیرستان پر حملہ ہوتا ہے تو 10پاکستانی شہید ہوجاتے ہیں،مگر حکمران اس کے باوجود خاموش رہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گیلانی ایک طرف عدلیہ کی آزادی اور احترام کے دعوے کرتے ہیں اور دوسری طرف کنونشن سنٹر میں اپنے ورکروں سے عدلیہ کیخلاف نعرے لگوا کر زیر لب مسکراتے ہیں،اگر گیلانی شرافت سے نہ گیا تو عوام کی طاقت اور سونامی سے چلا جائے گا،علاوہ ازیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پہلے میں اکیلا باغی تھا آج پورا پاکستان باغی ہے،میں نے اپنی کتاب میں اسلام آباد کو مردہ شہر لکھا تھامگر آج اتنے لوگ دیکھ کر لگتا ہے اسلام آباد بھی عدلیہ کی حفاظت کیلئے زندہ ہوچکا ہے،جب عدلیہ آزاد ہوئی تو مجھے پانچ ماہ میں ضمانت مل گئی،پنجاب اور وفاق کے حکمران آزاد عدلیہ کو نہیں دیکھ سکتے،مگر ہم عدلیہ کی حفاظت کرتے رہیں گے

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India