بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)ہانگ کانگ میں دنیا کے سب سے بڑے زیرزمین ریلوے
اسٹیشن کی تعمیر زو ز و شور سے جاری ہے۔. جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ٹرین
کے ذریعے صرف اڑتالیس منٹ میں چین پہنچا جاسکے گا۔ویسٹ کولون ٹرمینس کینام
سے تعمیرہونیوالایہ ریلوے اسٹیشن دوہزار پندرہ میں مکمل ہوگا۔پچیس
ایکڑرقبے پر پھیلایہ کئی منزلہ ریلوے اسٹیشن جدیدترین سہولیات سے آراستہ
اور بہترین طرزتعمیرکا شاہکار ہو گا۔ اس کی تعمیرمیں ماحول دوستی کو اولین
ترجیح دی گئی ہے۔زیرزمین ریلوے اسٹیشن باہرسے سرسبزوشاداب دکھائی دے گا۔اس
کے اندرپندرہ ٹریک ہوں گے جن پر چلنے والی ٹرینیں مسافروں کو برق رفتاری سے
ان کی منزل مقصودپرپہنچائیں گی۔ماہرین کیمطابق ہانک کانگ سے چین کا فاصلہ
پہلے سو منٹ میں طے ہوتاتھا لیکن اب یہ صرف اڑتالیس منٹ تک محدودہوکررہ
جائیگا۔ہانگ کانگ سے بیجنگ کا بارہ سو چوبیس میل کا فاصلہ آٹھ سے نو گھنٹے
میں طے ہوسکے گا۔
0 comments:
Post a Comment