اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا
ہے کہ مسلم لیگ (ن) نورا کشتی اور آنکھ مچولی نہیں کھیلتی ہم اقتدار کیلئے
نہیں پاکستان کی بقاء کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اب حکومت کے دن گنے جاچکے
ہیں عدالت سے سزا کے بعد وزیراعظم رحم کریں اور ملک اور قوم کی جان چھوڑ
دیں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں میاں نواز شریف نے کہا کہ موجودہ
حکومت پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے پاکستان معاشی ‘ سیاسی ‘
داخلی طور پر کمزور ہوتا جارہاہے اور حکومت نے ملکی سلامتی اور بقاء کو
دائو پر لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف میرا نہیں اٹھارہ کروڑ
عوام کا ملک ہے عوام کو سوچنا چاہئے کہ زرداری ملک کا کیا حال کردیں گے اب
عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)
نورا کشتی اور آنکھ مچولی نہیں کررہی مجھے میرے ضمیر نے جھنجوڑا کہ جو
حکومت عدلیہ کی بحالی میں رکاوٹ تھی اور پھر عوامی طاقت سے عدلیہ بحال ہوئی
آج حکومت اسی عدلیہ کی توہین اور تذلیل کررہی ہے عدالت نے وزیراعطم کو سزا
بھی سنا دی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہا اب تو انہیں عوام پر رحم کرنا
چاہئے اور جان چھوڑ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی جلد بازی نہیں
کی اور اپنا فرض ادا کررہے ہیں ہماری جدوجہد اقتدار کی نہیں ہے اور یہ
پاکستان کے اداروں اور عدلیہ کی بقاء کی جدوجہد ہے اور یہ صرف ہماری ذمہ
داری نہیں بلکہ سیاستدانوں’ عوام اور میڈیا کی بھی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ
کل کون گھر بیٹھ کر تماشا دیکھے گا اور کون باہر نکلے گا انہوں نے کہا کہ
اگر کوئی پارٹی اپنے طور پر جدوجہد کرنا چاہتی ہے تو کرے اس وقت ہر
پاکستانی حکومت کے کارناموں کو افسوس کے ساتھ دیکھتا ہے اب نعرے لگانے کا
وقت نہیں بہتر ہے کہ عملی کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت مصیبت
میں ہے یہاں پر بجلی ہے نہ پانی ہے روزگار اور روٹی میسر نہیں مہنگائی نے
عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ادارے ٹوٹ رہے ہیں اگر خدانخواستہ ادرے ٹوٹے تو
ملک ٹوٹ جائے گا ایک سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر وہ پارلیمنٹ سے
استعفیٰ دے دیتے تو این آر او پاس ہوچکا ہوتا اور حکومت اٹھارہویں ‘
انیسویں اور بیسویں ترمیم پاس نہ کرتی اگر آج بھی استعفیٰ دیں تو یہ اپنی
مرضی کا الیکشن بنالیں گے اور اپنی مرضی کی نگران حکومت قائم کرکے مرضی کا
مینڈیٹ لے کر آئیں گے ہمارا اسمبلیوں میں رہنا حکومت کے راستے میں رکاوٹ ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقاء کے لئے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے
ہماری تحریک اقتدار کیلئے نہیں پاکستان کی بقاء کیلئے ہے۔
0 comments:
Post a Comment