Thursday, 10 May 2012

پنجاب :بہاولپورصوبہ کی بحالی، جنوبی پنجاب صوبے کی قراردادیں منظور

peلاہور…پنجاب اسمبلی نے بہاولپورصوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبہ کی تشکیل کی قرار دادیں متفقہ منظور کر لی ہیں۔صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبہ کی تشکیل کے لئے قراردادیں پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے باری باری پیش کیں، قرار دادوں میں رانا ثناء اللہ نے مطالبہ کیا کہ صوبہ بہاولپور کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو بحال کیا جائے اور جنوبی پنجاب صوبہ تشکیل دیا جائے۔انہوں نے نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے قومی کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا،حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے متفقہ طور پر دونوں قراردادوں کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمدنے صوبہ جنوبی پنجاب اور صوبہ بہاولپورکی قرار دادیں الگ الگ پیش کرنے پر احتجاج کیا اور کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے پایا تھا کہ دونوں قرار دادیں اکٹھی لائی جائیں گی،تاہم راجا ریاض، مسلم لیگ ق کے چوہدری ظہیرالدین،ایم ایم اے کے علی حیدر نور نیازی اور فنکشنل لیگ کے مخدوم احمد محمود نے پنجاب میں دو نئے صوبوں کی تشکیل کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India