Friday, 11 May 2012

فرنٹیئر کانسٹیبلری اغوا میں ملوث: بلوچستان پولیس

بلوچستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے تین افراد کے اغواء میں فرنٹئیر کانسٹیبلری ملوث ہے اور یہ کہ اس ضمن میں ایک مقامی ہوٹل کی سی سی ٹی وی پر ویڈیو بھی حاصل کی گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان افراد کو ایف سی کی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کیا گیا۔کوئٹہ کی پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حامد شکیل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس بے بس ہے۔ بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل امان اللہ کُنرانی نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی چونکہ وفاقی حکومت کے ماتحت ہے اس لیے وفاقی حکومت کے احکامات پر ہی فرنٹئیر کانسٹیبلری عمل کرتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India