Saturday, 5 May 2012

محمد آصف جیل سے رہا، اپیل دائر کرنیکا اعلان

asifلندن+لاہور (نیٹ نیوز+ سپورٹس ڈیسک) مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ایک برس قید کی سزا پانے والے پاکستانی فاسٹ بائولر محمد آصف کی سزا مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد جمعرات کو جیل سے رہا کردیا گیا. واضح رہے کہ محمد آصف کی وکیل سویتا سکل منگل کی دوپہر برطانوی وزارت داخلہ کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گئیں تھیں کہ محمد آصف کو پاکستان بدر نہیں کیا جائیگا اور اس کی ضمانت کے حق کو قبول کیا جا نا چاہئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ برطانوی وزارت داخلہ کی طرف سے محمد آصف اسپاٹ فکسنگ کی سزا کے خلاف اپیل کی پیروی کرنے کیلئے نہ صرف برطانیہ میں رہ سکتے ہیں، بلکہ اپنی اپیل کے حتمی فیصلے تک قانونی طور پر برطانیہ میں رہائش بھی رکھ سکتے ہیں .محمد آصف کے وکیل نے انکشاف کیا تھا کہ آصف برطانیہ میں اپنے دوست محمد ہارون کے سا تھ قیام کریں گے ادھر ٹیسٹ کرکٹرمحمد آصف کے والدحسن دین گجر نے کہاکہ بیٹے کی رہائی کی خبر سن کر پورا خاندان انتہائی خوش ہے آصف کی قید کے دن انہوں نے بڑے کرب میں گزارے ہیں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کے والد نے کہا کہ محمد آصف نے ابھی پاکستان آنے کی تاریخ نہیں بتائی، ان دنوں وہ گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں، امید ہے جب تک محمد آصف پاکستان آئیگا،وہ گندم کی کٹائی سے فارغ ہو چکے ہوں گے حسن دین گجرنے بتایا کہ آصف کی رہائی پر اس کی اہلیہ سمیت سبھی خاندان والے بہت خوش ہیں،اسکی بیٹی کو بھی اپنے باپ کا انتظار ہے. انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی رہائی کی خوشی میں وہ گندم اور گڑ کی آمیزش سے مرونڈا بنائیں گے۔ محمد آصف کے بھائی محمد اشرف نے امید ظاہر کی کہ آصف تمام الزامات سے جلد کلیئر ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھائی کی رہائی پر بہت خوش ہوں اور وہ جلد پاکستان پہنچے گا۔ آصف کی والدہ اور اہلیہ کا کہنا ہے کہ محمد آصف کی رہائی کیلئے مانگی گئی دعائیں قبول ہو گئی ہیں۔ فاسٹ بائولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے آصف اور عامر کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رجوع کریں گے۔ ملکی ساکھ کو متاثر کرنے والے کرکٹرز کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے۔ پی سی بی مذکورہ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کرے۔ سرفراز نواز نے انکشاف کیا کہ ماضی کے کئی سابق چیئرمین میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India