Thursday, 3 May 2012

راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاںبحق

پٹن(نیوز ایجنسیاں)کوہستان میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت15 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں حساس ادارے کے ملازم بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ شب تین بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس کوہستان کے علاقے کمیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔پولیس اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم سامان نہ ہونے اور اور اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. زخمی ہونے والے اکیس افراد کو مقامی بنیادی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں سے چھ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد منتقل کردیاگیا ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 افراد کا تعلق حساس ادارے سے ہے جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مسافر بس ایک گھر کی دیوار سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India