لاہور…لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا اور اچھرہ میں دو مبینہ پولیس
مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک اور ایک کانسٹیبل شہیدہو گیا۔ پولیس کے مطابق
پنجاب سوسائٹی میں تین ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے
جنہیں ناکے پر روکا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی
جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ اچھرہ کے علاقے سلیم
چوک میں بھی پولیس نے ایک موٹر سائیکل پر مشکوک افراد کو روکا تو انھوں نے
پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک
زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل علی حسن شہیدہو گیا۔ ادھر
ڈیرہ غازی خان میں کوٹ مبارک کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان
مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو علاقے میں جرائم پیشہ
سرگرمیوں میں ملوث تھے ، پیر کی صبح ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماراگیا تو
انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار
جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ،جسے گرفتار کرلیا گیا۔
Monday, 25 June 2012
لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے 4ڈاکو ہلاک، 2 اہلکارشہید
02:45
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment