برمنگھم (نمائندہ) مسلم کانفرنس سینڈول برانچ کے
صدر راجہ فرید خان جنہوں نے 1982 ء میں مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار
کی آج 19 برس کے بعد پارٹی کو خیرآباد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت
آزادکشمیر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا اس موقع پر ان کی رہائش
گاہ پر راجہ محمود خان پولیٹیکل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر نے بطور مہمان
خصوصی خطاب کیا مسلم کانفرنس سینڈول کے صدر حاجی راجہ فرید خان نے اپنے
ساتھیوں سمیت آزادکشمیر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں راجہ
گلنواز خان مرحوم کے صاحبزادوں راجہ گلفراز خان ، راجہ شہزاد خان اور اپنی
تمام فیملی کے ہمراہ نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا راجہ فرید خان ساقب
وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کے قریب دوستوں میں شامل ہوتے ہیں انہوں نے
کہاکہ اپنے خطاب کے دوران یہ کہاکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ سردار
سکندر حیات خان اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ مشورے کے
ساتھ کیا مہمان خصوصی راجہ محمود خان پولیٹیکل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر خان
نے کہاکہ مستقبل میں پاکستان اور آزاد ریاست کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت
ہوگی اور تمام مایوسیوں کا خاتمہ کرے گی اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں
گے انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں جس طرح آزادکشمیر مسلم لیگ کی تنظیم سازی
اور لوگوں کا رحجان مسلم لیگ ن کی طرف ہے قابل فخر بات ہے کہ لوگ آزادکشمیر
مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے مسلم
کانفرنس کو خیرآباد کرنے والے اور آزادکشمیر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار
کرنیوالے راجہ فرید خان کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ جماعت کے اندر آپکی
رہنمائی اور سرپرستی کی جائے اور اس کے ساتھ دیگر ن لیگ میں شامل ہونے
والوں کو خوش آمدید کہا انہوں نے کہاکہ ساقب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق
حیدر خان کشمیری قوم کے وہ رہنما ہیں جو انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور
قومی اور ملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ایسے انسان
جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے کسی بھی طرح کی کرپشن نہ
کی اور بے داغ سیاست کی فضائوں کو قائم کیا اور آج آزاد ریاست میں ان کے
چرچے اسی سے ہیں اور ایسے لوگ ہی ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے اہم
کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری منزل اقتدار نہیں بلکہ غریب
عوام کی داد رسی کرنا ہے اور انصاف کو عام کرنے کیلئے سب کو اس کارواں کو
آگے لے کر جانا ہے ہماری منزل تحریک آزادی کشمیر کی مکمل خودمختاری کو حاصل
کرنا ہے انہوں نے کہاکہ آج بھارتی ایجنٹ تقسیم کشمیر کیلئے سازشوں میں
ملوث ہیں مگر خون کے آخری قطرے تک کسی کو شب و خون نہیں مارنے دیں گے اور
یہ جنگ آزادی تک جاری رہے گی اس موقع پر آزادکشمیر مسلم لیگ ن میں شامل
ہونے والے حاجی راجہ فریدخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی ہمارے مستقبل کی جماعت
ہے جس کے جھنڈے تلے آزاد ریاست اور پاکستان میں استحکام آسکے گا اور کہاکہ
جماعت کے صدر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اظہار
یکجہتی ہے اس موقع پر راجہ گلفراز خان راجہ شہزاد خان ، راجہ کالا خان تھلہ
رجولی، راجہ مقصود خان تھلہ رجولی، ملک صدیق، بلوچ ڈڈیال، راجہ نذیر خان
رجویا، راجہ قیصر خان رجویا ڈڈیال راجہ عبدالعزیز خان ڈڈیال ، راجہ شبیر
خان رجویا، راجہ شیراز خان ڈگار ، راجہ صغیر خان نے بھی آزادکشمیر مسلم
لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر آزادکشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے
مرکزی رہنما راجہ امجد خان راجہ رزاق خان سابق ممبر ڈڈیال ، راجہ اعجاز
خان، راجہ مشتاق خان سینئر نائب صدر یوتھ، راجہ رفاقت خان نائب صدر برمنگھم
برانچ، راجہ اجمل خان جنرل سیکرٹری برمنگھم برانچ راجہ ابرار کرامت جنرل
سیکرٹری یوتھ، چوہدری سجاد حسین سیکرٹری نشرو اشاعت یوتھ برمنگھم، راجہ
مقصود خان سالار اعلیٰ، راجہ شہپال خان چیف آرگنائزر برمنگھم برانچ، راجہ
گل نواز خان خزانچی برمنگھم برانچ ، راجہ خالص خان صدر یوتھ برمنگھم ، راجہ
طارق خان، راجہ نسیم خان ، راجہ مزمل خان اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی
اور نئے آنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔
Monday, 25 June 2012
راجہ فرید خان نے مسلم کانفرنس کو خیر باد کہہ دیا، ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
03:41
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment