برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر چوہدری محمد یاسین نے
کہا ہے کہ پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حلف اٹھاتے
ہوئے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط
کریں اور مسئلہ کشمیر کو بھی حل کریں گے لیکن یہ کیسی دوستی ہے کہ جو
کشمیریوں کے دشمن سے کی جارہی ہے اور کشمیریوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے کہ
اس طرح مسئلہ کشمیر بھی حل ہو گا وہ بھارت جیسے مکار دشمن کی چالاکیوں کو
نہیں سمجھتے کہ بھارت کس طرح مذاکرات اور امن کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے
رہا ہے اور پاکستان کے حکمران بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرکے مسئلہ
کشمیر حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں
کہ کشمیر کے نام پر محض سیاست ہورہی ہے۔ ہزاروں سال لڑنے کے دعویداروں نے
کشمیریوں کے پیٹھ پر چھورا گھونپا ہے اور اب محض زبانی کلامی تسلیاں دے رہے
ہیں اس طرح ہر بار کشمیریوں کودھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ چوہدری یاسین نے کہا
کہ آصف علی زرداری نے صدارت کا حلف اٹھاتے ہی مسئلہ کشمیر سے دستبرداری کا
اعلان کر دیا تھا وہ بھارت کے دورے پر پتہ نہیں کہ من موہن سنگھ کے ساتھ
کیا فیصلے اور معاہدے کر چکے ہیں جن کا وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی
پتہ تک نہیں ہے۔
0 comments:
Post a Comment