راولپنڈی(پ ر) صدر آزاد جمو ں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ
اولیاء کر ام کی ہی وجہ سے دین اسلام برصغیرمیں پھیلا ، انہوں نے کہا اسلام
محبت وبھائی چارہ کا دین ہے پا کستان کا استحکا م اسی با ت میں ہے کہ ہم
آپس میں محبت و بھا ئی چارہ سے رہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے علامہ
صاحبزادہ مقصود احمد صابری کی2 کتب کی تقریب رونما ئی سے خطاب کر تے ہو ئے
کیا صدر آزاد کشمیر نے کہا کے اسلام امن کا دین ہے آج کہا جارہا ہے کہ
مسلما ن دہشت گرد ہیں مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا ،آج کے جو حالا ت
ہیں ان کے ذمہ دار ہم خود ہیں ہم نے اولیا ء کر ام کے بتایا ہوئے راستے
کو چھو ڑ دیا ہے جس کے وجہ سے ہم دنیا میں رسوا ہو کر رہا گئے ہیںانہوں نے
کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کے بتائے ہو ئے اصولوں کو اپنائیں
تقریب میں پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی، راجہ محمد بشارت، ڈاکٹر ساجد
الرحمن، محمد ناصر راجہ اور محمد حامد نو از راجہ نے بھی شرکت کی صدرسردار
محمد یعقوب خان نے کہا کہ اولیا ء کر ام رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں
اولیاء کرام وہ ہستیا ں ہیں جنہو ں نے اپنی زندگیوں کو دین اسلام کیلئے وقف
کر دیا ہو تا ہے ان کی زندگی کا مقصد ہی اسلام کی سر بلندی اور انسانیت کی
بالائی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں ہمیں اتحاد و
اتفا ق کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہما رے کشمیری بھا ئیو ں پر ظلم و ستم
کیا جا رہا ہے انہوں نے عالمی بر ادری سے اپیل کی کہ وہ کنٹرول لائن پر
بھا رت کے جا رحانہ اقدامات بند کر ائے اور مقبو ضہ کشمیر سے بھارت کا جا
رحانہ تسلط ختم کر ائے بھا رت نے کشمیر میں جا رحانہ قبضہ کر رکھا ہے انہوں
نے کہا کہ کشمیر یوں نے بھا رتی تسلط کو مسترد کر رکھا ہے اور بھا رت کے
غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے حق خوداردیت
کشمیر یوں کا بین الا اقومی تسلیم شدہ حق ہے صدر سردار محمد یعقوب خان نے
کہا کہ ہما ری اصل منزل کشمیر کی آزادی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment