اسلام آباد … چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایسی
قانون سازی نہیں کرسکتی جو آئین سے متصادم ہو، ریاست کا ہر ادارہ آئینی
حدود میں مکمل آزادی سے کام کر رہا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چو
ہدری یوتھ
پارلیمنٹ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات
کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ آئین سے متصادم قانون سازی کرے
تو سپریم کورٹ کے پاس اس پر نظرثانی کا آپشن ہے اور عدالتی نظر ثانی کا
مقصد اختیارات کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ چیف جسٹس نے یوتھ پارلیمنٹ کے
ارکان سے کہا کہ وہ قوم کا مستقبل ہیں اور آئین ایسی دستاویز ہے جس میں
تمام سوالوں کے جواب موجود ہیں۔
0 comments:
Post a Comment