مظفرآباد (وقائع نگار) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے
کہا کہ حضرت فاطمة الزاھر ا دنیائے اسلام کے لیے ہمیشہ مینارہ نو ر رہیں گے
۔خواتین کے مسائل کو سمجھنا ان کا حل اور مختلف ادیان کے درمیان مفاہمت
عہد حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔انہوں نے یہ بات مرکزی عالمی امام حسین
کونسل کے زیر اہتمام ہاوس آف لارڈز لندن میں منعقد ہونے والی عالمی بین
الادیان حضرت فاطمة الزاھراء کانفرنس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں
کہی۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمةالزاھراء کو تاریخ اسلام میں
ایک اہم مقام حاصل ہے ان کا مقدس نام دنیائے اسلام میں تا حیات جگمگاتا رہے
گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی عظیم ہستی حضرت فاطمة الزاھرا کی حیات پا ک
کے مختلف گوشے عہد حاضر اور آئیندہ کے ادوار کیلئے بھی مشعل راہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کے انعقاد سے مختلف مذاہب کے درمیان مفاہمت
اور یگانگت کا اظہار ہوتا ہے ۔ جن کے ذریعے دنیائے عالم کو اسلام کی نامور
ہستیوں سے روشناس کرایا جاتا ہے ۔ سید بازل علی نقوی نے کہا اگر دنیا بھر
کے سکالر اور علماء حضرت فاطمة الزاھرا کی ذات پاک کے حوالے سے ایک پرچم کے
نیچے جمع ہو جائیں تو دنیا میں جنگ و جد ل کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ وزیر
اطلاعات نے کہا کہ خاتون جنت کی حیات پاک اور فرمودات پر عمل ہی میں دنیا
اور آخرت کی بھلائی ہے ۔انہوں نے کانفرنس کی چیئرپرسن بیرسٹر رباب مہدی
رضوی کو مبارکباد دی اور ان کے جذبے کو سراہا ۔
0 comments:
Post a Comment