راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی،نیوز ایجنسیاں) راولاکوٹ سمیت پونچھ ڈویژن کے
چاراضلاع میں تین روزتک جاری شٹرڈائون اورپہیہ جام ہڑتال کاڈراپ سین ہوگیا
آزادکشمیرکے لیے 285 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کافیصلہ کیا گیا پونچھ ڈویژن
میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے لیے شیڈول مرتب کرنے اورذمہ داری محکمہ برقیات کے
حوالے تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دن سے انجمن تاجران پونچھ ڈویژن کی
جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پرمشترکہ شٹرڈائون اورپہیہ
جام ہڑتال کی گئی اس ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا تھاکھانے
پینے کی اشیاء کی بھی قلت پیداہوگئی تھی دفاترویران تھے پرائیویٹ تعلیمی
ادارے بندکردیئے گئے تھے آزادکشمیرکے وزیربرقیات،آئیسکوکے بااختیارنمائندے
سمیت حکومتی مذکراتی ٹیم نے احتجاج کرنے والے مکاتب فکرکے نمائندہ وفدسے
مذکرات کئے ذرائع کے مطابق کامیاب مذکرات میں طے پایاکہ
آزادکشمیرکو285میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی ہروقت ہرگریڈاسٹیشن پربجلی
دستیاب ہوگی جس کے بعدمقامی محکمہ برقیات شیڈول کے تحت بجلی مہیاکرنے
کاپابندہوگا دریں اثناء انجمن تاجران راولاکوٹ اور ٹرانسپورٹ ورکرز یونین
کے عہدیداران نے اتوار کو راولاکوٹ کے مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے اعلانکیا کہ مطالبات تسلیم ہو جانے کے بعد شٹر ڈائون
اور پہیہ جام ہڑتال ختم کردی گئی ہے اسلام آباد میں حکومتی ذمہ داران
سے مذاکرات کے بعد راولاکوٹ آمد کے فوری بعد انہوں نے پریس کانفرنس کے
ذریعے یہ اعلان کیا ان نمائندوں جن میں سردار ظفر محمود اشرف چیف
آرگنائزر، سردار طاہر صدیق ٹرانسپورٹ ورکرز یونین، حاجی اعجاز حنیف سینئر
نائب صدر انجمن تاجران، سردار طاہر فاروق ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران
شامل ہیں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت آزادکشمیر کے
وزیر برقیات چوہدری ارشد آئیسکو کے چیف انجینئر فرمان علی خان اور ایک ذمہ
دار شخصیت واپڈا کے علاوہ آزادکشمیر محکمہ برقیات پونچھ ڈویژن کے ایس ای
او اور چاروں اضلاع کے مہتمم صاحبان بھی موجود تھے مذاکرات کے دوران
برقیات کے حوالہ سے جو مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں ان کے مطابق پیر پچیس جون
سے پونچھ ڈویژن میں غیر اعلانیہ و جبری لوڈشیڈنگ کو مکمل ختم کیا جائے گا
ہمہ وقت بجلی رہے گی کوٹے کے لحاظ سے پونچھ ڈویژن کو بجلی فراہم کی
جائے گی محکمہ برقیات آزادکشمیر کے وزیر سے جو معاملات طے ہوئے ہیں ان
کے مطابق کرایہ میٹر مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے آئندہ کسی بل میں کرایہ
میٹر شامل نہیں کیا جائے گا سترہ یونٹ تک کا بل لازمی دیا جائے گا اس سے
اوپر جتنی یونٹس صارف استعمال کرے گا اتنا ہی بل دیا جائے گا کوئی صارف
بجلی استعمال کرے یا نہ کرے سترہ یونٹس کا بل اسے ادا کرنا ہوگا جن لوگوں
کے ذمہ دو ماہ کے بلات ہیں اور انجمن تاجران کی اپیل پر انہوں نے بلات
جمع نہیں کروائے تھے ان کو یہ بلات اقساط میں جمع کروانا ہگا تیس جون تک
جو صارفین بلات جمع کروائیں گے ان پر سرچارج نہیں لگے گا اس موقع پر
ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے صدر سردار سجاد خان نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ
ورکرز یونین کے مطالبات کے حوالہ سے طاہر کھوکھر بھی اجلاس میں موجود
تھے انہوں نے ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کمپیوٹر
ڈرائیونگ لائسنس پانچ سالوں کے جاری ہوگا جس کی فی سات سو روپے ہوگی
البتہ نارمل لائسنس کی سابق فیس ہی بحال رہے گی راولاکوٹ میں ریجنل
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا دفتر قائم کیا جائے گا حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں
کو خواہ وہ ڈرائیور کنڈیکٹر یا مسافر ہوں ان کا معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھا
کر پونے چار لاکھ روپے کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں چونگی
فیس ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں جو اضافہ کیا گیا تھا وزیر ٹرانسپورٹ نے
یقین دہانی کروائی ہے کہ اس جائزہ لیکر تیس جون تک فیصلہ کر لیا جائے گا اس
حوالہ سے آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری یاسین خان وزیر صحت قمر
الزمان خان اور وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی
گئی جو ٹیکسز میں اضافہ کے حوالے سے کئے گئے مطالبات کو زیر غور لاکر حتمی
فیصلہ کریگی اس وقت تک ٹیکسز میں اضافہ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں
ہوگا سردار افتخار فیروز نے کہاکہ پونچھ ڈویژن کی انتظامیہ نے کوئی کردار
دا نہیں کیا انہوں نے وزیراعظم چیف سیکرٹری اوردیگر ذمہ داران کے علم
میں یہ معاملات نہیں لائے بلکہ وہ صدر آزادکشمیر سے مل کر پونچھ ڈویژن
میں تصادم پیدا کرنے اور امن امان کی صورت حال کو خراب کرنا چاہتے تھے
ان کی اس کوشش کو ہم نے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ سردار افتخار فیروز اور ان
کے ساتھیوں نے صدر آزادکشمیر سپیکر اسمبلی اور راولاکوٹ سے منتخب
خاتون وزیر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے چند حواریوں
کے ذریعے تصادم کروانے کی کوشش کی ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اب
عوامی عہدوں پرفائز رہیں اس دوران ان کے اقدامات اور بیانات عوامی مفادات
کے صریحاً خلاف تھے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے صدر ریاست اور ان کے
حواریوں کے کہنے پر کوئی مقدمات تھانے میں درج کروائے ہوئے ہیں ان
مقدمات کو فی الفور خارج کیا جائے اگر پولیس نے ان بے بنیاد اور جھوٹی
ایف آئی آر کی بنیاد پر کسی تاجر ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے کارکن یا
کسی اور کیخلاف کوئی اقدام اٹھانے کی کوشش کی تو اس کامنہ توڑ جواب دیا
جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment