Monday, 25 June 2012

اب سنگل نہیں رہ سکتی، وینا ملک

veena-malikممبئی——بھارت میں شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ اب سنگل نہیں رہ سکتیں، ممبئی جیسے شہر میں اکیلے رہنا بہت مشکل ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ بالی ووڈ کی بعض فلموں میں کام کر رہی ہیں اور ممبئی میں اکیلے رہتی ہیں۔ اب ان کے لیے ممبئی جیسے شہر میں تنہا رہنا بہت مشکل ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ پاکستانی اداکارہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ یہ ان کی ایک خوبی ہے ان کی دوسری خوبی یا کہیں کامیابی یہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں شہرت پا سکیں یا نہیں لیکن بھارت میں انہیں ہر ایک شخص جانتا ہے۔ وینا ملک نے سب سے پہلے بھارتی ٹی وی شو بگ باس میں حصہ لیا تھا اور اس وقت وہ کافی مقبول ہوئیں کیونکہ نہ صرف شو کے دوران متنازع بیانات دیتی ہیں بلکہ شو میں اپنے ساتھی اشمت پاٹیل کے ساتھ رومانس بھی کر رہی تھیں جس کی وجہ سے یہ خبر اڑی کہ اشمت اور وینا ملک ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہیں اور جلد ہی شادی کرنے والے ہیں خیر وینا نے ان سے منسلک ہر متنازع خبر کی طرح اس خبر کو بھی یہ کہہ کر رد کر دیا کہ اشمت صرف ان کے اچھے دوست ہیں لیکن اب خیر آئی ہے کہ وہ سنگل نہیں رہ سکتی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India