ہٹیاں بالا(نمائندہ )ہٹیاں بالا میں بجلی طویل ترین
لوڈشیڈنگ،تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ،دن کو گرمی اور رات کو مچھروں
نے لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لیئے
ہٹیاں بلدیہ کو شاریاں ہائیڈر ل سے بجلی فراہم کی جاتی تھی محکمہ ہائیڈرل
الیکٹرک بورڈ کے اہلکاروں کی من مانیوں کے باعث ہٹیاں شہر کو بجلی سے محروم
کر دیا گیا اور اسی بلدیہ حدود میں کچھ حصہ میں اپنی مرضی کی بنیاد پر
بجلی دی جاتی ہے محکمہ برقیات ایس ڈی او نے دو گھروں میں شاریاں ہائیڈرل کی
بجلی لگا کر دی ہوئی ہے جن کے لاکھوں کے وجبات باقی ہیں ہٹیاں بالا کے
تاجروں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائیڈرل اگر رات کے وقت شہری حدود کو بجلی
فراہم نہیں کر سکتا تو کم از کم دن کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرے تاکہ لوگوں کے
کاروبار متاثر نہ ہوں ادھر لوگوں نے کہا شاریاں ہائیڈرل جن مقاصد کے لیئے
بنایا گیا تھا وہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے 3.2میگاواٹ بجلی
پیدا کرنے والا یہ بجلی گھر ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہ کر سکا جبکہ
چڑوئی نوگراں گوہر آباد شاریاں کے لوگوں نے موضع سرائی میں اپنے زرعی رقبہ
جات کا پانی ہائیڈرل پاور پراجیکٹ شاریاں کے لیئے چھوڑ کر اپنی اراضی کو
غیر آباد کروا تاکہ عوام کو بجلی فراہم ہو سکے لیکن ناقص حکمت عملی اور نا
تجربہ کار افسران کی تعیناتی کے باعث عوامی منصوبہ بے معنی ہو کر رہ گیا
حکومت آزاد کشمیر نوٹس لے اور نا تجربہ کار افسران کو تبدیل کر کے تجربہ
کار لوگوں کو تعینات کرے تا کہ بجلی کی پیدا وار ٹھیک ہو سکے اور بجلی کی
لوڈشیڈنگ ختم ہو۔
0 comments:
Post a Comment