Monday, 25 June 2012

گیلانی حکومت کے اقدامات کو آئینی تحفظ، آرڈیننس جاری

PMاسلام آباد (نیوزایجنسیاں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حکومت کے 26اپریل سے 19جون تک کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کیلئے آرڈیننس جاری کیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اس مدت کے دوران حکومت کے اقدامات آئینی طور پر درست ہیں جنہیں کسی فورم پر چیلینج نہیں کیا جا سکتا۔ آرڈیننس کے مطابق 26اپریل سے 19جون کے عرصہ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ادا کردہ پارلیمانی فرائض’ اٹھائے گئے اقدامات’ جاری کردہ احکامات’ کیے گئے معاہدوں’ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وعدوں’ کی گئی تقرریوں اور اختیارات کے استعمال کو آئینی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ اس عرصہ کے دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صدر مملکت کو کسی ایکٹ’ آرڈیننس’ ایس آراو یا کسی اور قانونی معاملے پر دی گئی ایڈوائس بھی قانونی طور پر درست اور موثر ہوگی۔ آرڈیننس کے مطابق وزیراعظم کے اس عرصہ کے دوران کے اقدامات’ احکامات’ مشوروں اور آئینی و قانونی اختیارات کے استعمال کو سپریم کورٹ سمیت کسی بھی عدالت یا فورم پر چیلینج نہیں کیا جا سکے اور اس سلسلہ میں کوئی عدالتی کارورائی’ رٹ پٹیشن یا مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکے۔ یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ آرڈیننس کے مسودہ کے مطابق 19جون کو سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے کے بعد 26اپریل سے 19جون 2012ء کے عرصہ کے دوران وزیراعظم کے اقدامات’ احکامات اور معاہدوں کو آئینی تحفظ دینا اس صورتحال میں قرین مصلحت تھا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India