اسلام آباد … نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت شروع ہوگیا، مسلم لیگ ق ہم خیال گروپ نے
انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امکان ہے کہ جمعیت علمائے اسلام
(ف) بھی وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہ لے۔ قمر زمان کائرہ اور مخدوم شہاب
الدین کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد نئے وزیراعظم کیلئے
حکمراں اتحاد کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب
عباسی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان کے درمیان مقابلہ
ہے۔ ذرائع ک
ے مطابق مسلم لیگ ق ہم خیال گروپ نے وزیراعظم کے انتخاب کا
بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا
ہے کہ نہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دوں گا نہ پیپلزپارٹی کو، غیر جانبدار رہوں
گا، کسی کو ووٹ نہیں دوں گا۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا
اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیا
جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment