skip to main |
skip to sidebar

01:45

muzaffargarhupdate
No comments
وزیر
اعظم کے صاحبزادے اور رکن صوبائی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ
پنجاب اسمبلی میں سرائیکی صوبے کی قرارداد منظور نہ کی گئی تو صادق آباد
سے تخت لاہور تک لانگ مارچ کریں گے۔ملتان
میں نو منتخب ایم پی اے عثمان بھٹی کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں چار نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں
بلکہ صرف سرائیکی عوام کا الگ صوبے کا مطالبہ ہے۔ مسلم لیگ نون موجودہ
پارلیمنٹ کو نہیں مانتی تو پھر چار صوبوں کی قرارداد کس لئے جمع کرائی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں عبد القادر گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات سے
نہیں ڈرتے۔
Posted in: Politics
Email This
BlogThis!
Share to Facebook
0 comments:
Post a Comment