ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلموں کے سپر اسٹار اور ہزاروں دلوں پر راج
کرنے والے شاہ رخ خان اسٹائلش فنکاروں کی ریس ہار گئے ہیں۔ جی ہاں۔ عوامی
زبان میں کہا جائے تو اس بات کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ شاہ رخ خان بھارت
کے سب سے زیادہ اسٹائل مارنے والے اداکارہ نہیں بلکہ یہ بازی رہتک روشن نے
جیت لی ہے۔انڈیا نے اپریل میں ایک سروے کرایا تھا جس کا مقصد یہ جاننا تھا
کہ عوام کی نظر میں سب سے زیادہ اسٹائلش آئیکون کون ہے اس کیٹیگری میں جو
تین بڑے نام دئیے گئے وہ شاہ رخ خان، رہتک روشن اور کرکٹر ایم ایس دھونی کے
تھے۔سروے میں مجموعی طور پر 1223 افراد نے حصہ لیا۔ ان میں سے 18 فیصد ووٹ
رہتک روشن کو، 16 فیصد دھونی جبکہ شاہ رخ خان کو 15 فیصد ووٹ دیئے اور یوں
سروے میں رہتک جیت گئے لوگوں سے سب سے زیادہ اسٹائلش جوڑی کے بارے میں بھی
پوچھا گیا تھا اکثریت نے ابھیشیک اورایشوریہ رائے بچن کے حق میں ووٹ دیا
جبکہ امیتابھ بچن کو سب سے اچھی ڈریسنگ کرنے والی شخصیت قراردیا گیا۔ سروے
میں حصہ لینے والے افراد میں سے تین چوتھائی افراد کی تعداد 18سے 34سال کے
درمیان تھی۔لوگوں کی اکثریت نے عامر خان کو ایک ایسی شخصیت قرار دیا جس کے
پاس اسٹائل تو وکھرا ہے ہی ٹیکنکس بھی سب سے زیادہ انہیں کے پاس ہیں۔سروے
میں اداکارہ ریکھا کوبھارت کے روایتی فیشن کو سب سے زیادہ عام کرنے والی
اداکارہ چنا گیا۔ریکھا کے برعکس فلم دی ڈرٹی پکچر کی اسٹار ودیا بالن کوسب
سے منفرد فیشن اسٹائل اپنانے والی اداکارہ قرار دیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment