گڑھی خیرو …مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف حکومت مخالف تحریک کے سلسلے
میں سندھ کے شہر گڑھی خیرو میں پہلا جلسہ منعقد کر رہے ہیں۔گڑھی خیرو میں
جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور
جلسے کے آرگنائزر میر جاوید بلیدی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں 20ہزار افراد
کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں لگائی ہیں۔جلسے کا اسٹیج 70فٹ لمبا اور 35فٹ چوڑا
تیار کیاگیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ،سندھ اور
بلوچستان کے مختلف شہروں سے مسلم لیگی کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کے لیے
پہنچ رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت
کا اعلان کر سکتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment