کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔وفاق المدارس کی پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سانحہ لال مسجد کیس کی سماعت ہم سب کے لیے امید کی کرن ہے ،پانچ سال سے در در کی ٹھوکریں کھانے والے شہداءکے ورثاءسانحہ لال مسجدکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں ،ایف آئی آر کے اندراج کے لیے چیف جسٹس کی جانب سے خصوصی ہدایات کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج شام 6:00بجے آبپارہ پولیس اسٹیشن جائیں گے ،حکومتی ادارے نان ایشوز کو ہوا دینے سے باز رہیں ،سانحہ لال مسجد کے ذمہ داروں کو بچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے پائے گی ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالقیوم ایڈوکیٹ نمائندہ لال مسجد،مولانا عبدالقدوس محمدی نمائندہ وفاق المدارس ،طارق اسد ایڈوکیٹ ،وجیہ اللہ ایڈوکیٹ اور شہدائے لال مسجد کے ورثاءجان محمد قریشی ،حاجی فضل الرحمن ،مزمل شاہ ،نذر محمد سمیت دیگر نے سپریم کورٹ میں لال مسجد کیس کی سماعت کے بعد اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سانحہ لال مسجد کیس کی سماعت کا پھر سے آغاز انتہائی خوش آئند ہے ،ہمارے لیے امید کی ایک کرن پید اہوئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے دیرینہ مطالبات اور خواہشات کی تکمیل کی جانب پیش رفت ہوگی ۔شہداءکے ورثاءنے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ہم سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہہ کہ کر ہم بھی بچوں والے ہیں اور ہمیں ان لوگوں کے کرب کااحساس ہے ہمارے زخموں پر مرہم رکھا ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ جانے کی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آج 14جنوری بروز پیر شام چھے بجے مشترکہ طور پر تھانہ آبپارہ جائیں گے اور ایک مرتبہ پھرشہدائے لال مسجد کے قاتلوں پرویز مشرف اور اس کے معاونین کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کے اندراج کی کوشش کریں گے ۔لیکن انہوں نے اس خدشے کابھی اظہار کیا کہ اس سے قبل متعد د مرتبہ جیسے پولیس نے ٹال دیا اب کی بار بھی وہ لیت ولعل سے کام لیں گے ۔شہدائے لال مسجد کے ورثاءنے کہا کہ شہدائے لال مسجد کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتے ہوئے دیکھنا ان کا دیرینہ خواب ہے لیکن ہمارے لیے یہ بات ناقابل فہم ہے کہ پرویز مشرف کی حکومت کے خاتمے کے باوجود آج تک پرویز مشرف اور اس کے رفقا ءکو بچانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے ؟شہداءکے ورثاءنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ سانحہ لال مسجد کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
0 comments:
Post a Comment