واشنگٹن…امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ القاعدہ کا وجود شام
میں بھی ہے امن وامان کی صورتحال مزید بدتر ہورہی ہےـ میڈیا سے بات چیت
کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں
میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے بارے میں انہیں کچھ معلومات نہیں ہیں لیون
پنیٹا کا مزید کہنا تھا کہ شام میں امن وامان کی صورتحال مزید بدتر ہورہی
ہے۔ ایک سول کے جواب میں انہوں نے القاعدہ کی شام میں موجودگی کی تصدیق بھی
کی اور کہا کہ دنیا میں جہاں بھی القاعدہ ہوگی ہم اسکا خاتمہ کریں گے۔
Friday, 11 May 2012
جہاں القاعدہ ہوگی اس کا خاتمہ کرینگے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا
02:53
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment