لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں پروفیشنل اداکارہ ہوں
اور میری کامیابیوں سے بہت سے لوگ ناخوش بھی ہیں مگر ساری باتوں کو
نظرانداز کر کے اپنی تمام تر توجہ اپنے پروفیشنل کی طرف مرکوز رکھنا چاہتی
ہوں۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری پالیسی ہے کہ جیو اور جینے دو،
جب میں کسی کی ذات پر تنقید نہیں کرتی تو کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ میری
ذاتی زندگی میں داخل اندازی کرے۔ بطور اداکارہ میرے کام پر تنقید تو ہو
سکتی ہے مگر میری ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اس
میں مداخلت کرے۔ میں اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد اور خود مختار
ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میڈیا کو بھی اپنا کردار اچھے طریقے سے
ادا کرنا چاہئے۔ میرے بارے میں کسی قسم کی گمراہ کن خبر کے بارے میں پہلے
مجھ سے تصدیق کر لیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے مجھے پروموشن دی ہے اس کے
لیے بھی میں ان کی شکرگزار ہوں مگر اس کے باوجود مجھ سے تصدیق کیے بغیر
میرے بارے میں میری ساکھ کو خراب کرنے والی خبریں شائع نہ کریں۔
0 comments:
Post a Comment