Wednesday, 9 May 2012

پی پی اور ق لیگ کا بہاولپور صوبہ بحالی کی قرارداد کی حمایت کا فیصلہ

یپلزپارٹی اور مسلم لیگ قائد اعظم پنجاب کی مشتر کہ پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعظم پر اعتماد کی قرداد منظور کر لی جب کہ دونوں جماعتوں نے مسلم لیگ ن کی بہاولپور صوبے کی بحالی اور جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قراراداد کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔ لاہور میں پنجا ب اسمبلی کے کمیٹی روم میں دونوں جماعتوں کے مشتر کہ اجلاس میں وزیر اعظم پر اعتماد کی قراداد منظور کی گی ،جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر درست فیصلہ کیا ہے اور وہ ذوالفقار بھٹو کے درست جانشین ثابت ہوئے ہیں ،قرادادا د میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے عوام وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔پارلیمانی پارٹی میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد جو بھی اقدام اٹھانا ہے یہ سپیکر قومی اسمبلی کا کام ہے ۔وزیر اعظم کے منصب پر یوسف رضا گیلانی ہی رہیں گے جب کہ پنجاب اسمبلی میں تینوں جماعتوں میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے اور بہاولپور کی حیثیت کو بحال کرنے کی قراداد پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India