Monday, 21 May 2012

سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے کرکٹ کا حسن تباہ ہو رہا ہے، سرفراز نواز

Sarfraz-Nawazاسلام آباد …سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں حالیہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے کرکٹ کا حسن تباہ ہو رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ وہ فوراً واقعہ کی تحقیقات کرے، اگر آئی سی سی نے اس طرح کی لیگز پر پابندی میں مزید تاخیر کی تو کرکٹ کے مستقبل کیلئے ایک بڑا خطرہ ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ کے واقعات کی وجہ سے شائقین کرکٹ کا اس کھیل سے اعتبار اٹھ رہا ہے اور ان کی دلچسپی بھی کم ہو رہی ہے، حالیہ آئی پی ایل فائیو میں کرپشن سے کرکٹ کھیل کا امیج بری طرح متاثر ہو رہا ہے اسلئے آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ اسکی روک تھام کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آئی پی ایل کی وجہ سے ہی سپاٹ فکسنگ عام ہوئی اگر آئی سی سی بر وقت کارروائی کرتا تو آج کرکٹ کرپشن سے مکمل طور پر پاک ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی عناصر سپاٹ فکسنگ جیسے لعنتی کام میں ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس کا رخ نہ کرے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India