ممبئی (شوبز ڈیسک)ایکشن اور تھرل سے بھرپور عمران ہاشمی کی نئی فلم جنت
ٹو بھارت میں ریلیز کردی گئی جنت ٹو2008میں ریلیز کی گئی فلم جنت کا سیکوئل
ہے۔ عمران ہاشمی کے علاوہ رندیپ، عمران زاہد اور ایشا گپتا فلم کے مرکزی
کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی نئی دہلی میں غیرقانونی اسلحہ کے
اسمگلنگ پر مبنی ہے۔ عمران ہاشمی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہے اور اسے رندیپ
مخبر کے طور پر اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں مگر سونو کو ایک ڈاکٹر ایشا گپتا سے
محبت ہوجاتی ہے اور وہ اس سے شادی کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ مگر شاید اسے یہ
علم نہیں تھا کہ اس فیصلے میں اس کا گروہ آڑے آجائے گا۔ جنت ٹو2005میں بننے
والی ہالی ووڈ فلملارڈ آف وار کی کہانی پر مبنی ہے۔فلم کے پروڈیوسرمہیش
بھٹ اور مکیش بھٹ فلم کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔
0 comments:
Post a Comment