گزشتہ روز ریجنل ڈائریکٹر ز دارِارقم سکولزکا اجلاس محمد یاب سین خان
منیجنگ ڈائریکٹر دارِارقم سکولزکی سربراہی میں ہوٹل پارک پلازہ لاہورمیں
ہوا جس میں ملک بھر سے تمام ریجنز کے نمائند گان نے شرکت کی۔ اجلاس میں
ڈپٹی منیجر نصر اللہ چوہدری نے قرارداد پیش کی جو شرکاء نے اتفاق رائے سے
منظور کر لی ،قرارداد میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی
بروقت کاروائی کے نتیجہ میں اسلامیات کے سابقہ نصاب کی بحالی ایک قابل
ستائش اقدام ہے جو خادم اعلیٰ پنجاب کی دینِ اسلام کے ساتھ گہری وابستگی
کا ایک اہم ثبوت ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اجلاس کے آخر
میں منیجنگ ڈائریکڑ محمد یاب سین خان کہاکہ اسلامی تعلیمات سے وابستگی کے
بغیر اس ملک و ملت کو منظم و مضبوط نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کا مستبقل یہ
طلباء کل کے معمار اُسی صورت میں ہوسکتے ہیں جب ان کی تربیت اسلام کے
اصولوں کے مطابق ہوگی۔اس میں کسی کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ اسلامی
تعلمیات ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضامن ہیں۔ ماضی میں کچھ نا عاقبت
اندیش عناصر نے صہونیت کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اسلامیات سے قرآنی آیات
کا خاتمہ کر کے امت مسلمہ کے دلوں کو زنگ الود کرنے کی ناکام کوشش کی۔ خادم
اعلیٰ جناب میاں شہباز شریف کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے ہم توقع کرتے ہیں
کہ آئندہ بھی ایسی اسلام دشمن پالیسیوں کواس مملکت خداداد کے نظام کا حصہ
نہ بننے دیں گے۔
Saturday, 5 May 2012
اسلامیات کے سابقہ نصاب کی بحالی پر جناب میاں محمد شہباز شریف کو خراج تحسین
04:26
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment