امریکہ کے شہر شکاگو میں اتوار کو نیٹو ممالک کے رہنماؤں کے دو روزہ اجلاس کے دوران امریکہ کے صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دن کٹھن ہوں گے۔ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ اس اجلاس میں افغانستان سے بین القوامی افواج کے انخلاء کا مسئلہ حاوی رہا۔ انہوں نے کہا ’جس طرح ہم نے اپنے باہمی تفظ کے لیے مل کر قربانیاں دیں، ہمیں اپنے مشن کی تکمیل کے عزم میں بھی متحد رہنا ہوگا۔‘
نیٹو دو ہزار چودہ کے آخر تک تمام سکیورٹی ذمہ داریاں افغان سکیورٹی فورسز کو منتقل کردےگا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی ذمہ داروں کو پوری طرح سمجھتا ہے۔ بعض نیٹو ارکان نے طالبان بغوات سے نمٹنے کے لیے افغان فورسز کی امداد کا وعدہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment