لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے کہا ہے
کہ متنازعہ ہاکی لیگ کھیلنے والوں کے موقف پر مبنی کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر
حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کو مدنظر رکھ
کر کرے گا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قاسم ضیاء نے کہا کہ کوئی عار نہیں مگر
کھلاڑی سلیکشن کمیٹی کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کے قابل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیم نے بھارت اور کوریا کے خلاف شاندار کارکردگی سے
ثابت کر دیا ہے کہ پی ایچ ایف گراس روٹ لیول پر مثبت اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جونیئر ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں پی ایچ ایف کھلاڑیوں
کیلئے مراعات کا اعلان مشاورت کے بعد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی
جونیئر ٹیم ورلڈ کپ میں بھی قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔
0 comments:
Post a Comment