Wednesday, 9 May 2012

رحمان ملک غیر ملکی ایجنٹ ہے ، انہیں گرفتار کرینگے ، رانا ثناء اللہ

rana sanaلاہور(آن لائن)صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایف آئی اے نے شہری کو گھر سے اغواء کیا، اگر اس میں رحمن ملک یا ایف آئی اے اہلکار ملوث ہو ئے تو گرفتار کیا جاسکتا ہے. پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے و فاقی وزیرداخلہ رحمن ملک پر تابڑ توڑ حملے کیئے. انہوں نے کہا کہ رحمان ملک اور ایف آئی اے کے ان لوگوں کوجوپنجاب کے حالات خراب کررہے ہیں ان کوگرفتار کرسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ رحمان ملک ایساآدمی ہے جوکئی ایجنسیوں کا ایجنٹ ہے، اسی نے کراچی کاامن تباہ کیا،کراچی میں غیرملکی ایجنٹ ہونے کاکرداراداکیا. انہوں نے مزید کہا کہ رحمان ملک نے ساری زندگی دلالی کی ہے،لوٹ مارکے پیسے کے لین دین میں اس کاکلیدی کردار ہے، اس نے لندن میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی دلالی سے بنائی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجرم وزیراعظم کوبچانے کیلئے پیپلزپارٹی شعبدہ بازی سے کام لے رہی ہے، پنجاب اسمبلی کاایوان پیپلزپارٹی کی شعبدہ بازی کوہمیشہ کیلئے دفن کردیگا.انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چھ کروڑڈالر بچانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کاتمسخر اڑایا، پیپلزپارٹی لسانی جھگڑے اچھال کر اپنی حکومت کی کرپشن چھپانا چاہتی ہے آئندہ الیکشن میں عوام زرداری ٹولے کا احتساب کرینگے جھگڑوں کوابھارکراپنی لوٹ مارسے دھیان ہٹاناچاہتی ہے، یہ ایوان پیپلزپارٹی کاپوراپوراحتساب کرے گا. صوبوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبہ بہاولپورکاپہلا حق ہے اسے بحال کیاجائے جوپہلے صوبہ تھا، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب،ہزارہ اورفاٹاسے مخلص ہوتواسے آئینی راستہ اختیار کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے قیام کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کرے ، صوبوں کے قیام کیلئے پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں قرارداد غیر آئینی اور غیر موثر ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر شعبہ میں کرپشن کی اور یہ ان کی بیڈ گورننس کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں حالات خراب ہو رہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری مشرف اور موجودہ حکومت پر ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے اپنے عبرت ناک مستقبل سے ڈر رہے ہیں عوام ان کا احتساب کرینگے ۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India