لندن… وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ میرے دورے سے سیاسی
اورثقافتی تعلقات کوفروغ ملے گا۔برٹش پاکستان فائونڈیشن کی جانب سے دیئے
گئے عشائیے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کی مشترکہ
اقدارہیں،مختلف امورپرہم آہنگی ہے، انہوں نے کہاکہ میرادورہ برطانیہ کے
وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی دعوت پرہوا اور میرے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات
کو نئی روح ملے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک تعلقات کے معاملے
پرغیرمعمولی پیشرفت ہوئی ہے اور دورے سے سیاسی اورثقافتی تعلقات کوفروغ ملے
گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے پاکستانی نژاداراکین پارلیمنٹ
ہمارے لیے سرمایہ افتخارہیں۔
Friday, 11 May 2012
دورہ برطانیہ سے سیاسی اورثقافتی تعلقات کوفروغ ملے گا،وزیراعظم گیلانی
02:50
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment