ملتان میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس پر کیمیکل پھینک دیا۔ملتان
کے علاقہ ایم ڈی اے چوک کی مجاہدہ کو اس کے شوہر رب نواز نے دوسری شادی
کی اجازت نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر کیمیکل پھینک دیا۔
خاتون کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا
ہے کہ خاتون کے جسم کا انیس فیصد حصة متاثر ہوا ہے اور ادویات کے ذریعے
خاتون جلد صحتیاب ہو جائے گی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر
دوسری شادی کرنا چاہتا ہے جس کی اس نے اجازت نہیں دی جس پر اسکے شوہر نے
تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمیکل پھینک کر زخمی کر دیا۔
0 comments:
Post a Comment