Monday, 21 May 2012

دفاتر میں کام کرنیوالے افراد کو خون کے لوتھڑے بننے کے جان لیوا خطرات لاحق ہوتے ہیں

لندن …برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کو خون کے لوتھڑے بننے کے جان لیوا خطرات لاحق ہوتے ہیں۔برطانوی چیئریٹی ”لائف بلڈ” کے تحقیقاتی سروے کی روشنی میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ غیر صحت مند طرز زندگی اور بسیار خوری ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے بنیادی عوامل ہیں تاہم زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ براجمان رہنے سے خون میں لوتھڑے بننے کاعمل وقوع پذیر ہو سکتے ہیں جو کہ صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے نوجوان اور ویڈیو گیمز کے دلداہ اپنی سستی اور کاہلی سے اپنی جسمانی صحت کو دائو پر لگا رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق شریانوں میں خون جمنے کے عمل کو متوسط طبقہ مختلف بیماریوں کا اجتماع قرار دیتا ہے ۔حال ہی میں کیے گئے ایک ہزار افراد کے سروے کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیس برس تک کی عمر کے ایسے افراد جو دفاتر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور کھانا بھی اسی جگہ کھا کر گذارہ کرتے ہیں ایسے افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کے امکانات کہیں زیادہ ہوتے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم تین بھنٹے تک متواتر بیٹھے رہنے بعد ازاں گھر جا کر صوفہ پر بیٹھ جانے والے افراد صحت کی خرابی کے انتہائی قریب ہوتے ہیں ۔طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے بھی لگاتار بیٹھنے کی بجائے کچھ وقت کے بعد جسمانی حرکت کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ کام سے فراغت کے بعد سستی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے حرکت میں رہیں اور اگر ممکن ہو سکے تو ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کریں ۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India