Tuesday, 22 May 2012

شاہ رخ پر ممبئی سٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی

shahrukhممبئی (نیٹ نیوز) ممبئی کرکٹ سٹیڈیم کی انتظامیہ نے بالی وڈ سپر سٹار اور آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان پر سٹیڈیم میں داخلے پرتا حیات پابندی لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں سکیورٹی گارڈز کی جانب سے روکے جانے کے بعد شاہ رخ خان نے ان سے تکرار کی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ واقعے کے بعد ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے شاہ رخ خان کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ایسوسی ایشن نے شاہ رخ کے نامناسب رویے کے خلاف پولیس میں کیس بھی درج کروا دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے واقعے پر تبصرہ کرنےسے انکار کر دیا۔انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلاء نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے آفیشلز کے درمیان تلخ کلامی کے حوالے سے حتمی فیصلہ تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد کیا جائے گا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کے غلط رویے کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی اور ویکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں ان کے داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے ۔ آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلاء نے کہا ہے کہ میں اس ایشو پر بات کرنے سے پہلے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن، شاہ رخ خان اور پولیس تینوں فریقین کا موقف سنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ویلاس راٹوویش مکھ اور کمیٹی نے کیا ہے جس پر میں ان سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام کا حتمی فیصلہ تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India