لیڈز (پ ر) آزادکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ مسئلہ
کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت کمپوزٹ ڈائیلاگ اور اعتماد سازی کے اقدامات
دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان روابط کو مستحکم بنانے کیلئے ناگزیر ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ اور جرات مندانہ
موقف اپنایا پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوںسے بھری پڑی ہے پاکستان کی
سلامتی اور استحکام کے لیے بھٹو خاندان نے چار نسلیں قربان کی ہیں پاکستان
کی جمہوری حکومت ملکی سیاسی تاریخ میں مدت پوری کرے گی جس کا کریڈٹ شریک
چیئر مین صدر آصف علی زرداری ،وائس چیئر مین و وزیر اعظم پاکستان سید یوسف
رضا گیلانی اورشعبہ خواتین پاکستان کی صدر محترمہ فریال تالپور کو جاتا ہے
پیپلز پارٹی کی حکومت قومی مفاد اور قومی وقار کے لیے کسی قربانی سے دریغ
نہیں کرے گی آزادکشمیر میں پارٹی لیڈر شپ کے ویژن کو فروغ دیا جا رہا ہے
اور پارٹی منشور کو عملی جامع پہنایا جا رہا ہے نواز شریف کی طرف سے لانگ
مارچ کی کال پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف سازش ہے باشعور عوام
نواز شریف کے منفی ہتھکنڈوںکو ناکام بنا دیں گے نواز شریف کو جمہوری نظام
ہائی جیک نہیں کرنے دیںگے وزیر اعظم آزادکشمیر یہاں تارکین وطن کے ایک بڑے
اجتماع سے خطاب کررہے تھے آزادکشمیر کے وزراء چوہدری پرویز اشرف ، چوہدری
مطلوب انقلابی ، ماجد خان ، راجہ واجد الرحمن نے بھی خطاب کیا اس سے قبل جب
وزیر اعظم استقبالیہ میں پہنچے تو پارٹی کارکنوں اور تارکین وطن کی ممتاز
شخصیات نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
کیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کے نہ صرف سفارت کار
ہیں اورملک کی معیشت میں ریڑ ی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تارکین وطن کی
سہولت کے لیے وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے میرپور میں ائیر
پورٹ کے قیام کا اعلان کیا وزیر اعظم پاکستان نے اس قومی منصوبے کو بجٹ کا
حصہ بناکر اس کا پراسیس شروع کر دیا گیا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا
کہ آزادکشمیر میں ائیر پورٹ کے قیام سے جہاں تارکین وطن کو سہولتیں ملیں گی
وہاں آزادکشمیر تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا وزیر اعظم
آزادکشمیر نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور میں تارکین وطن
کیلئے نشستیں مختص کردی گئی ہیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تارکین وطن
کی سہولت کے لیے ائیر پورٹ پر اووسیزڈیسک قائم کیے گئے ہیں اور تارکین کے
جملہ معاملات کو یکسو کرنے کے لیے اووسیز سیلز قائم کیے گے ہیں جہاں تارکین
وطن کے جملہ معاملات کے لیے ترجیح اقدامات کررہے ہیںدریں اثنا ء تارکین
وطن کے مختلف طبقہ فکر کے وفود سے بات چیت کرتے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری
عبدالمجید نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر بنتی جا رہی ہے مقبوضہ کشمیر
کے عوام کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی دلوانے کے لیے ہم ایک جامع
حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرغیر قانونی قبضہ
کررکھا ہے بھارتی قابض فوج کی طرف سے ا انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور
کشمیر یوں کی نسل کشی عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے عالمی برادری
نیوکلیئر ایشیاء میں مستقل امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کے جلد حل کے
لیے جلد اقدامات کرے جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے
مشروط ہے ۔
0 comments:
Post a Comment