Thursday, 10 May 2012

پنجاب بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف لوگوں کا شدید احتجاج

لاہور/ملتان۔ پنجاب بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف گرمی سی ستائے ہوئی عوام کا شدید احتجاج،ہزاروں کی تعداد میں لوگ مختلف شہروں میں ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر جگہ جگہ ٹریفک بلاک کردی۔،مظاہرین نے ہائے بجلی،ہائے پانی ،عوام دشمن حکومت ٹھاہ جیسے نعرے لگائے۔پاور سیکٹر کے ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال چھ ہزارمیگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا اور لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا تین تین گھنٹوں تک مسلسل بجلی بند رہی۔لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سیکڑوں مردوں،
خواتین اور بچوں نے ڈنڈے اٹھا کر جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا گرمی کے موسم میں طویل اور بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شاہدرہ کے سیکڑوں رہائشی جی ٹی روڈ پر جمع ہو گئے، ان میں خواتین بھی تھیں اور بچے بھی،لوگ ٹریکٹروں،ٹرالیوں پر رکشوں پر سوار تھے،اور انہوں نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے ہائے بجلی،ہائے پانی ،عوام دشمن حکومت ٹھاہ جیسے نعرے لگائی بعد ازاں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی،جس سے اس مصروف شاہراہ پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے بتایا کہ روزانہ سولہ سے بیس گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے،جس سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India