Monday, 21 May 2012

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی امداد مشروط کرنیکا بل منظور

USA-congress
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے وائٹ ہائوس کی جانب سے ویٹو کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی امداد کو مشروط کرنے کا دفاعی بل منظور کر لیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ڈیفنس اتھرائزئیشن ایکٹ (این ڈی اے اے)2013 کو120 کے مقابلے میں 299 ووٹوں سے منظور کیا گیا جس سے ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کی اکثریت ثابت ہوگئی ہے ۔643 ارب ڈالر کے اس بل میں پاکستان کو دی جانے والی فوجی اور اقتصادی امداد کو مشروط کرنے کی شق شامل ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹس فنڈ کے تحت امداد اسی صورت فراہم کی جائے گی جب وہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کریگا۔ پاکستان کے ساتھ تمام سروسز کو بھی معطل کیا جائے جب تک کہ وہ نیٹو سپلائی لائن بحال نہیں کرتا ۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں۔بدستور موجود اور دہشت گرد ان پناہ گاہوں میں نہ صرف مزے سے لوٹ رہے ہیں ۔این ڈی اے اے2013 کے تحت 643 ارب ڈالر کی رقم محکمہ دفاع اور بیرون ممالک دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر خرچ کی جائے ۔ہائوس ری پبلکن پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ٹام پرائس نے بتایا کہ بل کے تحت اسرائیل جیسے اتحادیوں کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے میں مدد ملے گی اور اسرائیل کو یقین دلایا گیا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک کی دھمکیوں بارے امریکی بخوبی آگاہ ہے اور ایسے خطرات کو غلط انداز نہیں لگایا جا سکتا ۔واضح رہے کہ وائٹ ہائوس نے گزشتہ ہفتے دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد کو مشروط کرنے کے اس بل کو وٹو کیا جائیگا چونکہ موجودہ نازک صورت حال میں پاکستان سے تعلقات خراب کرنا افغانستان میں امریکی حکمت عملی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India