Thursday, 3 May 2012

وینا ملک’ ڈرٹی پکچر‘ کے ساؤتھ انڈین ری میک میں جلوہ گر ہونگی

Veena-Malikممبئ: …پاکستان کے بعد آج کل بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی اداکارہ وینا ملک اب ودیا بالن کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں،حال ہی میں فلم’ دی ڈرٹی پکچر‘ میں اپنی بولڈ اداکاری سے بے پناہ شہرت کمانے والی ودیا بالن کی اس کامیاب ترین فلم کا ساؤتھ انڈین ری میک بننے جارہا ہے جس میں وینا ملک سلک کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔اپنے سماجی نیٹ ورکنگ پروفائل پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ”وہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں جہاں انہیں دی ڈرٹی پکچر کے ری میک میں سائن کیا گیاہے”۔ واضح رہے کہ وینا اب تک بھارت میں بگ باس نامی رئیلٹی شو سمیت دو آئٹم سونگ کرکے خبروں میں جگہ بناچکی ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India